سٹی

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرسے ملاقات کی۔

لاہور (خبر نگار)
چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرسے ملاقات کی۔
لاہور27اپریل:چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرسے ملاقات کی۔ملاقات میں دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں الحمرا اور جامعات کی لٹریری سوسائٹیز کے درمیان ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔یوتھ میں فنون لطیفہ اور ادب میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے الحمرا اور پی ایچ ای سی مشترکہ کاوش کرے گی۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے میں اعتدال اور باہمی رواداری کے فروغ میں ادب کا بنیادی کردار ہے۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی بے اعتدالیوں سے بچانا اساتذہ، ادیبوں، شاعروں اور مذہبی سکالرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا کو ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا حقیقی معنوں میں مرکز بنائیں گے۔اس موقع پر قاسم علی شاہ نے چیئرمین پی ایچ ای سی کو اپنی کتاب پیش کی۔ملاقات میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویرقاسم بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button