سٹیسیاستکاروبار

صوبائی وزیر صنعت،تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسورس موبیلائزیشن کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں مالی سال24- 2023کے دوران وسائل میں اضافے کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئیملک مشکل معاشی صورتحال سے دو چار ہے،وسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا۔ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت،تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسورس موبیلائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء بلال افضل، ابراہیم مراد، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی آراے اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال24- 2023کے دوران وسائل میں اضافے کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں شہری علاقوں میں غیر منقولہ جائیداد پر اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافے، زرعی انکم ٹیکس پالیسی میں تبدیلی اور سٹامپ ایکٹ1899کے فسٹ شیڈول کی مختلف انٹریز میں ترامیم کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی نے سروسز ایکٹ 2012پرپنجاب سیلزٹیکس میں ٹیرف ریشنلائزیشن کی تجاویز کو بھی منظور کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے دو چار ہے، اجتماعی بصیرت کے ساتھ دانشمندانہ فیصلے کرکے آگے بڑھنا ہے اوروسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ہرقابل ٹیکس آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لاکر اضافی وسائل حاصل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر بلال افضل نے کہاکہ مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر وسائل پیدا کرنے کیلئے محصولات میں اضافہ ضروری ہے۔محصولات میں اضافہ کیلئے متبادل ذرائع کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہاکہ ٹیکس سے مستثنٰی قابل ٹیکس سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔ ابراہیم مرادنے کہاکہ ٹرانزیکشن کے حجم کو بڑھا کر بھی محصولات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button