جرم و سزاسٹی

گراں فروش باز نہ آئے تو ضلعی انتظامیہ نے بھی شکنجہ سخت کر دیا

مئی کے پہلے تین دن، تین سو تین خلاف ورزیاں، 83 مقدمات، 57 گرفتاریاں

صرف جرمانے، مقدمات، گرفتاریاں کافی نہیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام سے گزارش ہے کہ خریداری کے وقت دوکاندار سے سرکاری ریٹ لسٹ ضرور طلب کریں۔ڈی سی لاہور

لاہور (خبرنگار)گراں فروش باز نہ آئے تو ضلعی انتظامیہ نے بھی شکنجہ سخت کر دیا۔مئی کے پہلے تین دن میں تین سو تین خلاف ورزیوں پر83 مقدمات درج جبکہ 57 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گر اں فروش باز نہ آئے تو ضلعی انتظامیہ نے بھی شکنجہ سخت کر دیا۔مئی کے پہلے تین دن میں تین سو تین خلاف ورزیوں پر83 مقدمات درج جبکہ 57 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا پرائس کنٹرول ٹیموں کو زیرو ٹالرنس پالیسی پر ہر صورت عمل کا حکم دے دیا۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود فیلڈ میں نظر میں آئیں ورنہ مستقل گھر بھیج دیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول کارکردگی جائزہ اجلاس میں تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود روزانہ کم از کم کی 30 مقامات کو چیک کرے گا۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ صرف جرمانے، مقدمات، گرفتاریاں کافی نہیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اشیاء ضروریہ کی بہر صورت سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ڈی سی لاہور نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ خریداری کے وقت دوکاندار سے سرکاری ریٹ لسٹ ضرور طلب کریں۔ مزید برآں ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کی شکایات کے لیے ہمارے فیس بک،ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان باکس کریں۔پرائس کنٹرول کارکردگی جائزہ اجلاس میں اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button