جرم و سزاسٹی

پولیس شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب،گوجرانوالہ ریجن کے 25 شہدا کو گولڈ، 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا گیا،

گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤ الدین کے شہدا اور غازی میڈلز حاصل کرنے والوں میں شامل۔

پنجاب پولیس اپنے شہداء کی فیملیز اور غازیوں کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پنجاب پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیوں کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں گوجرانوالہ ریجن کے 25 شہدا کے ورثاء کو گولڈاور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔میڈلز حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤ الدین کے افسران واہلکار شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کے ورثاء اور غازیوں کے ہمراہ یادگاری وال پر وقت گذارا، اورشہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، سنٹرل پولیس آفس میں بنائی گئی اس یادگاری وال پر پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کے نام درج ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء سے فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں جام شہادت نوش کرنے یا زخمی ہونے والے افسران و اہلکارپنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے دستیاب وسائل میں ہر ممکن اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازیوں کے علاج معالجے،جدید آلات کی فراہمی اور تیزی سے بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جبکہ بہترین تعلیمی اداروں میں شہدا کے بچوں کو اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی فیملیز اور غازیوں کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی اور تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب میں ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button