پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی9 کروڑ واجبات وصولی کی اپیل خارج کردی

وزارت دفاع نے نجی کمپنی کیخلاف معاہدے کی خلاف ورزی پر نو کروڑ روپے واجبات کا دعویٰ کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے وزارت دفاع کیخلاف فیصلہ سنایا تو وزارت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

جس کے بعد آج سپریم کورٹ نے بھی وزارت دفاع کی نو کروڑ کے واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے غیرسنجیدہ اپیل دائر کرنے پر وزارت دفاع کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے جاری چار صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق درخواست گزار وزارت دفاع نے قانون کے عمل کا غلط استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button