پاکستانتازہ ترینسیاست

توشہ خانہ کیس: عمران خان پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان 10 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اورامجد پرویز،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اورخالد یوسف عدالت پیش ہوگئے۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی ہے، درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190 اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا شکایت کرنا الیکشن ایکٹ سیکشن 190 کی خلاف وزری ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 190 کےتحت فوجداری کارروائی کی شکایت فائل کرنا غیرقانونی نہیں، شکایت دائر کی گئی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوتی رہیں، شکایت کنندہ کے دستخط پر اعتراض اٹھایاگیا، حیرانگی ہے موجودہ اسٹیج پرشکایت کنندہ کے دستخط پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عمران خان نےدونوں درخواستیں کیس تاخیرکا شکار بنانے کیلئے دائر کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button