پاکستانتازہ ترینسیاست

عدالت نے الیکشن سے متعلق آئین کے مطابق عمل کرنا ہے

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ قومی اور عوامی اہمیت کے ساتھ آئین پر عملداری کا معاملہ ہے، کل رات ٹی وی پر دونوں فریقین کا مؤقف سنا۔

غصے میں فیصلے درست نہیں ہوتے اس لئے ہم غصہ نہیں کرتے، آپ چار تین کی بحث میں لگے رہے، آج کی گفتگو ہی دیکھ لیں، کوئی فیصلے یا قانون کی بات ہی نہیں کر رہا۔

عدالت کو 90 روز میں انتخابات والے معاملے کا جائزہ لینا ہوگا، انتخابات کیلئے نگران حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button