سٹی

مستقل و عارضی تجاوزات، ٹریفک روانی بینرز اور سٹیمرز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے ۔ محمد علی رندھاوا

شہر میں میں آپریشن کے دوران 17سے زائد املاک سے تجاوزات مسمار کرکے 14 املاک سر بمہر کردی گئیں۔ کمشنر لاہور

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مستقل و عارضی تجاوزات، ٹریفک روانی بینرز اور سٹیمرز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔راوی زون، ملتان روڈ، برکی روڈ جوہر ٹاو¿ن، پائن ایونیو اور پی آئی اے روڈ کے اطراف میں آپریشن کے دوران 17سے زائد املاک سے تجاوزات مسمار کرکے 14 املاک سر بمہر کردی گئیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن میں ٹیموں نے ڈاکٹر ہسپتال تا ایکسپو روڈ ماڈل شاہراہ پر آپریشن کرکے 14 املاک کو سربمہر کر دیا۔ جوہر ٹاو¿ن ایف ون بلاک میں پلاٹ نمبر 308 اور 309 پر بنی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ برکی روڈ، شاہدرہ راوی زون روڈ پر بنائی گئی غیر قانونی عارضی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ اسی طرح پائن ایونیو پر غیر قانونی طور تعمیر ماربل سٹور اور دوکانیں مسمار کر دی گئیں جبکہ پی آئی اے روڈ، حاکم چوک پر بنائے گئے شیڈز و تجاوزات بھی مسمار کر دی گئیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بغیر اجازت پولز، بورڈز اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button