پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
لاہور (خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ پی ایچ اے لاہور میں ریونیو مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم وضع کرے گا۔معاہدے پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو اور ڈائریکٹرپی آئی ٹی بی نوشین فیاض نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ایڈویشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن موسی علی بخاری، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے طارق شہزاد اور مارکیٹنگ اورپنجاب آئی ٹی بورڈ جویریہ حیات پروگرام مینجر، محمد بلال، منیب احمد، طہور رریاض نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کا بنیادی مقصد پی ایچ اے کے انتظامیہ اموار میں نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ پی ایچ اے مستقبل میں محکمہ کے تمام جملہ امور کو ڈیجیٹائزیشن کیساتھ کام کریگا۔ پی آئی ٹی بی اینڈرائیڈ اور پی ایچ اے کیلئے تمام امور کیلئے ویب ایپلی کیشن بنا کردیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی آئی ٹی بی پارکس اور ہارٹیکلچر اتھارٹی کے عملے کو ایپلیکیشن کے استعمال کے بارے میں تربیت بھی فراہم کرے گا۔ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹونے مزید کہا کہ ہماری کوشش کو ہوگی کہ جلد ازجلد اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے اور اس سسٹم کے تحت محکمہ کا کام ہوسکے۔ ڈائریکٹرپی آئی ٹی بی نوشین فیاض نے کہا کہ پی آئی ٹی بی پی ایچ اے کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے سافٹ ویئر، تکنیکی مدد اور خدمات فراہم کرے گا۔اس معاہدہ سے پارکس اور ہارٹیکلچر اتھارٹی کو سسٹم میں چوری کو کم کرنے اور ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی۔