پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران میں تقسیم انعامات کی تقریب
مثبت مقابلے کی فضا افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔ایس پی محمد عاصم جسرا
لاہور(خبر نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔تقریب میں آپریشن کمانڈر محمد عاصم جسرا, چیف ٹیکنالوجی آفیسر سمیت شفٹ کمانڈرز ڈی ایس پیز شریک ہوئے۔ عمدہ کارکردگی کے حامل مختلف شعبوں کے95قابل افسران میں اسنادوکیش انعامات تقسیم کیے گئے۔انعامات وصول کرنیوالوں میں 86مرد اور 09خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران شامل تھیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز جن میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ،الیکٹرانک ٹکٹنگ،میڈیا مینجمنٹ، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول،الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز،ویڈیو کنٹرول سینٹرزاور ایمرجنسی پکار15کے بہتر ین آفیسرز کواسناد اورکیش انعامات دئیے گئے۔ اس موقع پرایس پی محمد عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اسنادو انعامات کارکردگی کے نعم البدل نہیں مقصد افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔