تقریب میں سابق چیئرمین بورڈ سمز اقبال زیڈ احمد، ممبر ڈاکٹر مشتاق سلہریاایم ایس سروسز ڈاکٹر احتشام اور ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود کی شرکت
لاہور(خبرنگار) سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پروفیسر خواجہ امجد حسن اور سابق ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر کی ریٹائرمنٹ اور سمز بورڈ آف مینجمنٹ کی مدت ختم ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے الوداعی تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں سابق چیئرمین بورڈ سمز اقبال زیڈ احمد، ممبر ڈاکٹر مشتاق سلہریاایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام اور ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود کی شرکت۔پروفیسر تحریم فاطمہ، پروفیسر آصف گل اور پروفیسر محمد شعیب، پروفیسر شمائلہ سیمی اور پروفیسر وارث فاروقہ سمیت سمز تمام فیکلٹی ممبران بھی تقریب میں موجود۔ تقریب کے دوران پروفیسر خواجہ امجد حسن کی خدمات اور کارکردگی پر مبنی معلوماتی دستاویزی فلم دکھائی گئ۔سمز اکیڈیمک کونسل ممبران نے پروفیسر خواجہ امجد حسن کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا پروفیسر خواجہ امجد شعبہ طب کا بہترین اثاثہ ہیں اور اللہ نے پروفیسر خواجہ امجد حسن کو حکمت اور بصیرت عطا کی ہے مزید کہنا تھا ڈاکٹر خواجہ نے تمام چیلنجز کا مُسکرا کر سامنا کیا ہے اسلئے ڈاکٹر خواجہ شہرت کے اعلٰی مقام سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اِس موقع پر موجود ریٹائر ہونے والے پروفیسر خواجہ امجد حسن کا کہنا تھا سمز کی استاتذہ کرام کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کی نگہداشت قابلِ دید ہے مزید کہنا تھا سمز میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا سمز کے استاتذہ بہت قابل اور پیار کرنے والے ہیں۔تقریب کے اختتام پر فیکلٹی کی جانب سے پروفیسر خواجہ امجد، سابق ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر، سابق چئرمین اقبال زید احمد اور ڈاکٹر مشتاق کو گلدستہ اور اعزازی شیلڈ دی گئی