جعلی بوتلیں تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشنپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے اشیاء خورونوش کی پیکنگ تیار کرنے پر پابندی عائد ہے۔راجہ جہانگیر انور
لاہور (خبرنگار)ہسپتال ویسٹ، گندے پلاسٹک سے بنی بوتلوں میں جعلی فارمولا بھر کے معروف کولد ڈرنکس کی تیاری کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن۔۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حکیماں والہ مانگا روڈ لاہور پر پلاسٹک بوتل بلوئنگ یونٹ اور جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے بنی معروف برانڈز کی جعلی لیبل لگی 12ہزار500 بوتلیں ضبط کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حکیماں والہ مانگا روڈ لاہور پر پلاسٹک بوتل بلوئنگ یونٹ اور جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے بنی معروف برانڈز کی جعلی لیبل لگی 12ہزار500 بوتلیں ،بلوئر مشین،موٹر،گیس سیلنڈراور 5ڈائیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ممنوعہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے غیر معیاری بوتلیں تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔راجہ جہانگیر انورکا مزید کہنا تھا کہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے بنی خالی وتلوں کو جعلی فارمولے سے بھرا جانا تھا۔ گندا پلاسٹک اور جعلی مشروب استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے اشیاء خورونوش کی پیکنگ تیار کرنے پر پابندی عائد ہے۔راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ خوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔شہری جعلساز اور ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔