سٹی

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا گندم خریداری مرکز رکھ چھبیل لاہور کا دورہ

گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی خریداری کا عمل صاف و شفاف طریقے سے جاری ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

لاہور (خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور گندم خریداری کے اہداف کو مکمل کروانے کے لئے متحرک ۔۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گندم خریداری مرکز رکھ چھبیل لاہور کا دورہ کیاگندم خریداری مرکز پر بیٹھنے کے انتظامات اورپینے کے صاف پانی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گندم خریداری مرکز رکھ چھبیل لاہور کا دورہ کیاگندم خریداری مرکز پر بیٹھنے کے انتظامات اورپینے کے صاف پانی کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے گندم خریداری کے حوالے سے موقع پر بریفنگ بھی لی۔ڈی سی لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر آنے والوں کے لیے تمام تر انتظامات بہترین بنائے جائیں۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی خریداری کا عمل صاف و شفاف طریقے سے جاری ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف بروقت حاصل کر لیا جائے گا۔گندم خریداری مرکز پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اے ایف سی نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button