سٹی

ڈی سی لاہور کا چھٹی کے روز شہر کی صفائی کا جائزہُ، شالیمار ٹاؤن میں مختلف مقامات کا اچانک دورہ

شہر میں کہیں بھی کوڑا، گندگی کے ڈھیر نہ ہوں.خالی پلاٹ میں پانی کھڑا ہونے پر ڈی سی لاہور کا اظہارِ برہمی،سڑکوں کے اطراف پانی کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے ڈرینج کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔رافعہ حیدر

لاہور (خبرنگار)ڈی سی لاہور کا چھٹی کے روز شہر کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرزکوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کہیں بھی کوڑا،گندگی کے ڈھیر نہ ہوں۔ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، کسی خالی پلاٹ میں پانی کھڑا نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے چھٹی کے روز شہر کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرزکوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کہیں بھی کوڑا،گندگی کے ڈھیر نہ ہوں۔ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، کسی خالی پلاٹ میں پانی کھڑا نہ ہو۔ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی فیلڈ میں موجودگی، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے خالی پلاٹ میں پانی کھڑا ہونے پر ڈی سی لاہور کا اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اے سی شالیمار کو فورا کلئیر کروانے کا حکم دیا۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، کسی خالی پلاٹ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔سڑکوں کے اطراف پانی کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے ڈرینج کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ صحن، چھتوں سمیت کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ کھڑا پانی ڈینگی مچھر کے ساتھ متعدد بیماریوں کے بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہری ہمارے فیس بک پیج، ٹوئٹر اکاؤنٹ اور انسٹاگرام پر صفائی متعلق شکایات کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button