سٹیسیاست

لاڈلے کا اپنے لانے والوں کو رسوا کرنا اسکا ٹریک ریکارڈ ہے ، اشرف بھٹی

احسان فراموشی کی وجہ سے اس لاڈلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والے ڈھونڈ رہے ہیں۔

لاہور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاڈلے کو دوبارہ ڈرای کلین کرکے اس کو کسی بھی قیمت پر اقتدار میں لانے کی ضد کرنے والے اس کے کچھ پس پڑدہ کردار اس لاڈلے سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ اس نے کیوں ایک غیر آئینی شاہی فرمان جاری کرتے ہوے وقت سے پہلے منتخب دو صوبوں کی اسمبلیوں کو توڑ دیا تھا اس غیر آئینی کام پر اس کے خلاف کیوں نہ آئین،آئین کھیلنے والوں کو کوئی کاروائی کرنے کا خیال نہیں آیا اور وہ اب بھی کیوں اس لاڈلے کی ناجایز خواہشات کو پورا کرنے میں لگے ہوے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس لاڈلے کے پس پڑدہ کرداروں کو خبر دار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس لاڈلے کے ماضی کو سامنے رکھ کر ہی اس کی خاطر کچھ کریں اس لاڈلے کا یہ ٹریک ریکارڈ ہے کہ اس نے اپنے لانے والوں کو بیچ بازار ہی رسوا کیا ہے احسان فراموشی کی وجہ سے اس لاڈلے کو تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والے بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button