جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/پولیس فورس کے نئے یونیفارم کی تیاری کیلئے کپڑا خرید لیا گیا

پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی شرٹس کیلئے 29812 میٹر جبکہ ٹراؤزرز کی تیاری کیلئے 22359 میٹر کپڑا خریدا گیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کے نئے یونیفارم کی تیاری کیلئے کپڑا خرید لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی شرٹس کیلئے 29812 میٹر کپڑا خریدا گیا، ٹریفک وارڈنز کے ٹراؤزرز کی تیاری کیلئے 22359 میٹر کپڑا خریدا گیا،۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ موسم سرما میں فورس کے استعمال کیلئے 26935 جیکٹس بھی خرید لی گئی ہیں یہ جیکٹس پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی اہلکار استعمال کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شیڈول کے مطابق مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے وارڈنز اور دیگر اہلکاروں کو نیا یونیفارم اورجیکٹس فراہم کر دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button