سٹیسیاست

انتخابی مہم : پی ٹی آئی صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاڈسٹرکٹ حافظ آباد کا ایک روزہ تنظیمی دورہ

پارٹی کے تمام امیدواران کو ڈور ٹو ڈور کمپین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لاہور (خبر نگار)
انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا
ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا ڈاکٹر یاسمین راشد کی ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اجلاس میں ڈسٹرک حافظ آباد کی انتخابی کمپین کا جائزہ لیا گیا پارٹی کے تمام امیدواران کو ڈور ٹو ڈور کمپین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کر تو یہ کہا کہ تمام ٹکٹ ہولڈر کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کریں-
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی ٹیم ڈور ٹو ڈور کمپین کو مانیٹر کرے گا- پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کو تیز کریں- تحریک انصاف آئین کی پامالی پر چپ کرکے نہیں بیٹھے گی-
امپورٹڈ آئین شکن ٹولہ ملکی اداروں پر مسلسل حملہ آور ہے-
انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے شہباز شریف اور بلاول زرداری کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں- امپورٹڈ حکمران ٹولہ مسلسل عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اپنی عیاشیوں پر اجاڑ رہا ہے
بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا امپورٹڈ شہباز سرکار مسلسل غریب عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے:اجلاس میں الیکشن مہم کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی- 14مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے- پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کریں-انتخابات میں شکست کے خوف سے امپورٹڈ حکمران ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی-تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے کے لیے تیار بیٹھی ہے
تحریک انصاف انتخابات کروانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی
اجلاس بریگیڈیئر اعجاز منہاس، چوہدری مہدی حسن بھٹی
چوہدری شوکت علی بھٹی کے
حاجی امتیاز چوہدری ، چودھری سکندر نواز بھٹی، چوہدری اسداللہ آرائیں، چوہدری عمران بھٹی ، چوہدری قمر جاوید گجر، چوہدری ضمیر الحسن بھٹی، سردار سرفراز ڈوگر اور محمد نواز پنجو تا اور دیگر ممبران نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button