وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں عمران خان نے لکھا کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس پر 2 قاتلانہ حملے ہوئے ہوں، کیا میں شہباز شریف سے سوال پوچھنے کی ہمت کر سکتا ہوں۔
عمران خان نےسوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا مجھے، ایک شہری کو، ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے جنہیں میں سمجھتا ہوں مجھ پر قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران وزیر آباد جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے والا کون اتنا طاقتور تھا؟ آئی ایس آئی کے اہلکار سی ٹی ڈی اور وکلاء میں کیوں چھپے ہوئے تھے؟ اب وقت آگیا ہے ہم سرکاری طور پر اعلان کریں پاکستان میں صرف جنگل کا قانون ہے جہاں Might is Right ہے۔