سٹیسیاست

کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی، نتائج کو مسترد کرتے ہیں

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں نے ملک و قوم کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیاجماعت اسلامی پنجاب وسطی

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہ کراچی میں جعلی نتائج کے ذریعے پیپلز پارٹی کو کامیاب کروانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ معتدد پولنگ اسٹیشنز پر پی پی اور سندھ حکومت نے قبضہ کر کے نتائج کو تبدیل کیا۔کورنگی اور اورنگی میں ہمارے کارکنان پر پولیس سرپرستی میں تشدد کیا گیا۔ پولنگ کے آغاز سے قبل آفیسرز کی تبدیلی، رکن سندھ حکومت سید عبد الرشید سمیت جماعت کے ایجنٹوں کو اندر نہ جانے دینا حکومتی فسطائیت کی شرمناک مثالیں ہیں۔ الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس سے گزشہ انتخابات کے بڑی تعداد میں ووٹ برآمد ہونے کا انکشاف سے دھاندلی پر مہر ثبت کر دی ہے۔پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔جب تک ملک میں انتخابی عمل صاف شفاف اور حقیقی معنوں میں غیر جانبدار نہیں ہو جاتا اس وقت تک محب وطن قیادت میسر آسکتی ہے اور نہ ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نا اہلوں کا ٹولہ ہے جس نے پورے سسٹم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔کرپشن نے ہر ادارے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں، ملک و قوم اس وقت قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنسے ہوئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور نا اہلوں حکمرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button