سٹی

سنیپ چیکنگ اورسیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے گینگ ریپ کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

شہر میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے 60 ڈالفن سکواڈز رات بھر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ایس پی عمارہ شیرازی

لاہور (خبر نگار)
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا عمل جاری رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ اورکیمروں کی مانیٹرنگ سے گینگ ریپ کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے مصطفی ٹاون کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔گینگ ریپ کے اشتہاری ملزمان شاہ وارم اور یعقوب روپوش تھے۔تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے سیف سٹیز کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ملزمان بھیس بدل کر پولیس کو چکما دے رہے تھے۔دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھاکہ شہر میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے 60 ڈالفن سکواڈز رات بھر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔مجرمان کی سرکوبی کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹیز کیمروں سیبھرپور مدد لی جا رہی ہے۔شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button