سٹیصحت

خوراک کے محافظ عطیہ کرنے میں سب سے آگے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے پی ایف اے ہیڈ آفس میں بلڈ ڈونیشن اور نیوٹریشن سکریننگ کیمپ کا افتتا ح کیا

لاہور8 مئی:خوراک کے محافظ عطیہ کرنے میں سب سے آگے..تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین نے سندس فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے پی ایف اے ہیڈ آفس میں بلڈ ڈونیشن اور نیوٹریشن سکریننگ کیمپ کا افتتا ح کیا۔سندس فاونڈیشن سے آئے تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں سے ملاقات بھی کی۔تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین نے سندس فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے پی ایف اے ہیڈ آفس میں بلڈ ڈونیشن اور نیوٹریشن سکریننگ کیمپ کا افتتا ح کیا۔سندس فاونڈیشن سے آئے تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں سے ملاقات بھی کی۔تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں نے ڈی فوڈ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ“پاکستان میں ہر سال تقریبا5 ہزار بچوں میں تھیلیسیمیا کی تشخیص ہوتی ہے۔ شادی سے پہلے تھلیسیمیا کا ٹیسٹ اگلی نسل میں اس کی منتقلی کو روک سکتا ہے۔راجہ جہانگیر انورنے بتایا کیمپ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین کا تھلیسیمیا ٹیسٹ مفت میں کیا جا رہا ہے۔ ڈی دی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تھیلیسیمیاکے شکار مریضوں کو بلڈ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین اور افسران نے خون کا عطیہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ماہر غذائیات کی ٹیم بلڈ دینے والوں کو ڈائیٹ پلان بھی دے رہی ہیں۔کام کے ساتھ خود کو صحت مند اور ایکٹو رکھنے کے لیے ضروری ہدایت نامے بھی دیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button