جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ

محکمہ پولیس میرا خاندان ہے، ایماندار اور محنتی افسران و اہلکارو ں کی ڈھال بنوں گاڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور (خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبداللہ لک نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ پولیس کے مسلح دستے نے سید علی ناصر رضوی کو سلامی پیش کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی ریتھ چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائیں کی۔ سید علی ناصر رضوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی کمان ایک اعزاز کی بات، بھاری ذمہ داری بھی ہے۔محکمہ پولیس میرا خاندان ہے، ایماندار اور محنتی افسران و اہلکارو ں کی ڈھال بنوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی ۔ شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سید علی ناصر رضوی نے وِزٹنگ بک میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے یاد گار شہداء مال روڈ پر بھی حاضری دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button