سٹی

آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلئے بھرپور آپریشن کریں۔ محمد علی رندھاوالائیو سٹاک آوارہ کتوں کی نیوٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر لاہور

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اینیمل پروٹیکشن کے حوالے سے اجلاس میں سوشل ویلفیئر، لائیوسٹاک، ضلعی انتظامیہ لاہور و غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میمورنڈم کے مطابق رجسٹرڈ این جی اوز پابند ہیں کہ وہ اینیمل شیلٹرز بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آوارہ کتوں کیلئے شیلٹرز بنانا رجسٹرڈ این جی اوز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلئے بھرپور آپریشن کریں۔ شیلٹر ہومز میں رکھیں اور کتوں کی نیوٹرنگ و ویکسینز کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کی نیوٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام ویکسینز کی جائیں تاکہ سب محفوظ رہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ اینیمل پروٹیکشن و آوارہ کتوں کے حوالے سے تمام این جی اوز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا جائے۔ کمشنر لاہور نے انڈسٹریز و سوشل ویلفیئر محکمہ کو ہدایت کی کہ این جی اوز کے قائم کردہ شیلٹر ہومز و سنٹرز سے تفصیلاً آگاہ کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔ مزید ٹیمیں لگائی جائیں۔اور لائیوسٹاک کے حوالے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button