لاہور(خبر نگار) سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بیادِ امجد مشاعرے کا انعقاد کیا گیا مشاعرے کی صدارت عباس تابش کر رہے تھے۔مشاعرے میں بشمول انجم سلیمی، سید سلمان گیلانی، عمیر نجمی، فرح رضوی، صائمہ آفتاب، شوکت فہمی اور فہد محمود شوکت سمیت بڑے شاعروں نے شرکت کی۔
شاعروں نے اپنے شاعری سے سمز فیکلٹی اور طلباء کو محضوذ کیا اور حاضرین کی طرف سے خوب داد بھی وصول کی۔پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل مشاعرے میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ پرنسپل نے اپنے خطاب کے دوران مشاعرے اور سمز طلباء و طالبات کی شاعری میں دلچسبی کو سراہا امجد سلام امجد کی یاد میں پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے اشعار بھی ادا کیے۔آخر میں طلباء نے پسندیدہ شاعروں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔