تعلیمسٹی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورنے آج پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور تعلیمی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃالعین میمن، ڈائریکٹر (ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن) ڈاکٹر نعمان جمیل خان، پرووائس چانسلر ڈاکٹر عدنان، رجسٹرار ڈاکٹر شوکت، کنٹرولر محمد شہزاد اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر سفیان نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر ز، بی ایس (آنرز)، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی طلباء پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کریں گے۔ پیف کی جانب سے ریسرچرز کو ریسرچ گرانٹ بھی فراہم کی جائے گا۔
تقریب کے دوران ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کہا کہ پیف انتظامیہ پنجاب کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کے ساتھ یہ ایم او یوہمارے مقصد کے حصول کی جانب درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی نتائج سے پیف کو باخبر فیصلے کرنے اور پالیساں بنانے میں مدد ملے گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون پر مسرت کا اظہار کیااور پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت تعلیمی میدان میں پیف انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی علمی تحقیق کے لیے پُر عزم ہے۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم ڈی پیف منظر جاوید علی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن)قراۃالعین میمن اور ڈائریکٹر (ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن) ڈاکٹر نعمان جمیل خان کو جی سی یونیورسٹی کی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور جی سی یونورسٹی کے کچھ ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ بھی کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button