جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن،4 پتنگ فروش، 6 پتنگ باز گرفتار

صدر کینٹ، برکت ٹاون، برکی اور شاہدرہ کی حدود سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیںپتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے، ایس پی حسن جاوید بھٹی

لاہور (خبر نگار)
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پتنگ بازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے 4 پتنگ فروش، 6 پتنگ باز گرفتار کرلیا گیا۔لاہور پولیس اور ڈولفن فورس نے 15کال اور مانیٹرنگ کی بدولت 1140 پتنگیں، 19 چرخیاں برآمد کیں گئیں۔پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی لوکیشن ٹریس کی گئی۔صدر کینٹ، برکت ٹاون، برکی اور شاہدرہ کی حدود سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کروائے گئے۔اس موقع پر ایس پی حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔شہری اپنے علاقہ میں پتنگ بازی و پتنگ فروشی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button