جرم و سزاسٹی

علاقہ غیر سے لاہور میں اسلحہ کی سپلائی ناکام،ملزم گرفتار

لاہور(خبر نگار)نارکوٹکس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا کر جنت گل نامی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال کے مطابق ملزم سے 4 جدید کلاشنکوف، 4پسٹل، میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے لاہور اسلحہ سپلائی میں ملوث تھا۔ملزم کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے نارکوٹکس یونٹ کےلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button