اینیمل ٹریس ایبلیٹی سسٹم محکمانہ خدمات کی فراہمی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور
لاہور (خبر نگار) محکمہ لائیوسٹاک میں مال مویشیوں میں شناخت اور ٹریس ایبلیٹی سسٹم بارے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جو کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے زیر اہتمام کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایک روزہ ورکشاپ میں فربہ فارمز اور ذبحہ خانوں سے منسلک سٹیک ہولڈرز کو اس سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ مویشیوں میں شناخت کے طریقہ کار سے مستند ڈیٹا کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ اینیمل ٹریس ایبلیٹی سسٹم سے مویشیوں کی نقل وحرکت اور ڈیزیز کنٹرول بارے میں اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔ نیز یہ سسٹم مویشیوں کی شناخت ، رجسٹریشن اور رئیل ٹائم ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ محکمانہ خدمات کی فراہمی میں بھی موثر ثابت ہو گا۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم فوڈ سیکیورٹی ،ویلیو ایڈیشن، سرٹیفکیشن اور ایکسپورٹ پوٹیشنل میں اضافے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ڈاکٹر محمد افضل کا کہنا تھا کہ ادارہ خوراک و زراعت پاکستان کے لائیوسٹاک سیکٹر میں جدت کے لیے کوشاں ہے۔
سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم محکمانہ افسران کو نہ صرف ڈیزیز کنٹرول ، پروڈکشن سسٹم اور معاشی پہلوو¿ں کے تجزیہ کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس کی مدد سے فیصلہ سازی اور منصوبہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرلز، مِیٹ سٹیک ہولڈرز، چیئر مین پنجاب لائیوسٹاک بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں ،چیئر مین لائیوسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی اور دیگر افسران و فارمز حضرات نے بھی شرکت کی۔