تعلیمسٹی

یو ایچ ایس نے 10 شعبوں میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل ڈپلومہ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز دس شعبوں میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل ڈپلومہ پارٹ I سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انستھیزیا میں 44 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 16 پاس اور 25 فیل قرار پائے۔ میڈیکل ریڈیالوجی ڈائگنوسٹک میں 26 امیدواروں میں سے 12 پاس، 14 فیل ہوئے۔ کارڈیالوجی میں 14 امیدواروں میں سے 3، ٹیوبرکلاسس اینڈ چیسٹ ڈیزیزز میں 6 امیدواروں میں سے ایک، چائلڈ ہیلتھ میں 18 امیدواروں میں سے 11 ، گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس میں 15 امیدواروں میں سے 5، کلینیکل پیتھالوجی میں 5 امیدواروں میں سے 4 اور لیرنگولوجی اینڈ اوٹولوجی میں 9 امیدواروں میں سے 3 پاس ہوئے۔ آپتھیلمک میڈیسن اینڈ سرجری اور سائیکالوجیکل میڈیسن کے ڈپلومہ کورسز میں کوئی امیدوار پاس نہ ہوسکا۔ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button