سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقبعزیز،ایڈیشنل سیکرٹری آغانبیل،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعائشہ ودیگرافسران نے شرکت
لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز،ایڈیشنل سیکرٹری آغانبیل،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعائشہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے ڈیش بورڈ ڈیزائن کیاجائے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ساتھ کوارڈی نیشن میں ہے۔ہسپتالوں کے فضلہ کی تلفی کیلئے تمام ایس اوپیز پرعمل درآمدکیاجائے گا۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو اس حوالہ سے نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہسپتالوں کے فضلہ کی تلفی کے حوالہ سے ڈیزائن کئے جانے والے ڈیش بورڈ تک صحت کے دونوں محکمہ جات کے فوکل پرسنزکی رسائی ہوگی۔