سٹی

ننھے بچوں کی ہمدرد نونہال اسمبلی میں ایسی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ نوید مرزا

نونہال حکیم محمد سعید کا ترتیب کردہ ماہنامہ ہمدرد نونہال ستر سال سے نونہالوں کے ذوق کی آبیاری کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے

لاہور( خبرنگار) مہمان خصوصی بچوں کے ادیب معروف شاعر نوید مرزا نے ہمدرد نونہال اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے۔کہ ننھے بچوں کی ہمدرد نونہال اسمبلی میں ایسی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ جاگو جگاؤ اور پڑھو پڑھاؤ کا پیغام ہر جگہ پہنچ رہا ہے۔ اس پیغام سے استفادہ حاصل کرنے والے بے شمار نونہالوں نے نہ صرف ایک بلند مقام حاصل کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ قائد نونہال حکیم محمد سعید کا ترتیب کردہ ماہنامہ ہمدرد نونہال ستر سال سے نونہالوں کے ذوق کی آبیاری کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور بچوں میں قلم سے آگاہی کا شعور پیدا کرتا چلا جارہا ہے یوں نونہالان وطن خدمت کے جذبے سے سرشار ہو جاتے ہیں۔ ماہنامہ ہمدرد نونہال جس نے وطن عزیز کو بہت قابل ادیب، مفکر،طبیب اور شاعر دئے ہیں۔ہمدرد نونہال اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض عطیتہ الوکیل نے نبھائے۔ جبکہ مہمان اعزاز بچوں کے لکھاری ایڈیٹر ماہنامہ پھول لاہورجناب محمد شعیب مرزا، نونہال مقررین، ماہ نور عباس، عروہ عمران، الوینہ علی خان، مومنہ ظہیر اورعیشہ سرفراز نے بھی ہمدرد نونہال اسمبلی میں ماہنامہ ہمدرد نونہال تاریخ اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت کےموضوع پر چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں اظہارِ خیال کیا ۔ محمد شعیب مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہنامہ ہمدرد نونہال کی تربیت ہی تو ہے کہ اس پلیٹ فارم نے ہم جیسے لاتعداد بچوں کے لکھاری رسالوں کے ایڈیٹرز ادیب اور شاعر پیدا کیے انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس انداز سے بھی کیا۔ہمدرد نونہال کے پورے ہوئے 70 سال۔محترمہ سعدیہ ہیں باکمال۔ معروف شاعر نوید مرزا نے اپنے خیالات کے اظہار کے بعد قائد نونہال حکیم محمد سعید کو خراج عقیدت کچھ اس طرح پیش کیا کہ حکمت کے آسماں پہ حرف کمال تھا۔کردار لازوال سخن بے مثال تھا۔ظلمت کدوں کا خوف نہیں تھا اسے کوئی۔وہ شخص روشنی کی طرح لازوال تھا۔وہ چاہتا تھا شہر میں کوئی دکھی نہ ہو۔اس کو تمام شہر کا کتنا خیال تھا۔اندر سے نرم خو تھا مگر اس کے باوجود۔لہجے کے بانکپن میں بلا کا جلال تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button