آپکاکلینک پرنئے ڈینٹل سیکشن کھولنے کا بنیادی مقصد غریبوں کوعلاج کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہےآپکاکلینک پرڈینٹل سیکشن کا آغاز بارش کاپہلا قطرہ ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور( خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جسٹس(ر)اکرم روڈپرواقع آپکاکلینک پر نئے ڈینٹل سیکشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پرنسپل ڈی مونٹمورنسی ڈینٹل کالج پروفیسرڈاکٹر وحیدالحمید، ڈاکٹرشہلاجاوید ودیگرڈاکٹرزموجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ڈینٹل سیکشن میں مریضوں کے علاج کو مانیٹر بھی کیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اپکاکلینک پرنئے ڈینٹل سیکشن کھولنے کا بنیادی مقصد غریبوں کوعلاج کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ آ پکا کلینک پر دانتوں کے سینئرکنسلٹنٹس مریضوں کامفت علاج کریں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اپناکلینک پرڈینٹل سیکشن کا آغازبارش کاپہلاقطرہ ثابت ہوگا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورعلی ناصررضوی کاسروسزہسپتال میں بہترین علاج جاری ہے۔کارکنان سے استدعاہے کہ احتجاج ضرور کریں لیکن پرتشددنہ ہو۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سرکاری املاک کونقصان پہنچاکرہم اپناہی نقصان کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے تمام ہسپتالوں میں زخمیوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اوراحتجاج کرنے والے تمام لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی۔پرنسپل پروفیسرڈاکٹروحیدالحمیدنے کہاکہ اپناکلینک پرمریضوں کو دانتوں کے علاج کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کریں گے۔سینئرکنسلٹنٹس کا ڈیوٹی روسٹرم بنادیاگیاہے۔پروفیسرڈاکٹروحیدالحمیدنے کہاکہ نیکی کا موقع فراہم کرنے کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے شکرگزارہیں۔