لاہور(خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔اس موقع پر تاجر تاہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہتے، کاروباری سرگرمیان چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے،مسائل حل کریں گے۔تاجروں کو کاروبار کا مکمل تحفظ دیں گے اورکسی کو کاروباری سرگرمیوں میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹو مارکیٹ بادامی باغ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔یہاں 6 ہزار 6 ہزار دوکانیں ہیں،انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور حکومت کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا نمائندہ ہوں اور مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب چیمبرز آف کوارڈینیشن کمیٹی فعال کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے آٹو مارکیٹ بادامی باغ، شاہ عالمی ماکیٹ،ہال روڈ اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے آٹو مارکیٹ میں پاکستان آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تاجروں سے ملاقات کی۔چیئر مین پاس پیڈا عدیل نصیر نے آٹو موبائل مارکیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
Related Articles
Check Also
Close