سٹیسیاست

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈیجیٹلائزیشن سے کمپنی کی کارکردگی بہتر ہوگی،شکایات کے جلد ازالے میں مدد ملے گی-ابراہیم مراد

ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نئی ایپلیکیشن کا استعمال سروس ڈیلوری بہتر کرنے کے لئے اہم پیش رفت ہے ۔ نگراں وزیر بلدیات

لاہور (خبرنگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈیجیٹلائزیشن کے نتیجے میں کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کی شکایات کے جلد ازالے میں مدد ملے گی-ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نئی ایپلیکیشن کا استعمال خوش آئندہ ہے۔حاضری کی نئی اینڈرائڈ ایپلیکیشن میں ورکرز کی جیو فینسنگ اور فیس آئی ڈی جیسے جدید فیچر متعارف کروانا سروس ڈیلوری بہتر کرنے کے لئے اہم پیش رفت ہے ۔ گلبرگ ٹاؤن میں ویسٹ کنٹینرز کی روٹ آپٹیمائزیشن، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی-
نگراں وزیر بلدیات سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے ملاقات کی اور انہیں کمپنی کی آپریشنل ورکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ کوڑے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور لوکل گورنمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی ڈیجیٹل ایپلیکیشن سے کئے جائیں گے۔ انہوں نے سی او ایل ڈبلیو ایم سی کو لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز پروگرام کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز کے ساتھ مل کر شہر کو صاف بنانے کیلئے اقدامات کریں گی۔ لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی ٹیموں کے ہمراہ عوامی آگاہی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ نگراں وزیر بلدیات نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button