سٹی

فارن فنڈڈ منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے. ڈاکٹر ارشاد احمد

لاہور (خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ جمعرات کے روز پنجاب سیٹیز پروگرام اور پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز انویسٹمنٹ امپرومنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے پی سی پی کے ریجنل پروگرام کوآرڈینیٹرز کو متعلقہ شہر میں ترقیاتی کام کی سست روی پر طلب کر لیا ۔پی سی پی کے منتخب شہروں میں ریجینل افسران پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لیے تعینات کیے گئے ہیں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے دونوں پراجیکٹس کو فنڈز یوٹیلائزیشن پلان فورا جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں انہوں نے کہا کہ پی سی پی اور پسپ دونوں مفاد عامہ کے بڑے منصوبے ہیں،ان پر 100فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائی جائے۔پی سی پی کے 16شہروں کا الگ الگ فنڈ یوٹیلائزیشن پلان تیار کیا جائے فارن فنڈڈ منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی پسپ کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ پی آر ایف کے تحت بہاولپور اور راولپنڈی پہلے مرحلے میں منتخب کیے گئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں پانچ شہروں میں کام۔کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق، ایم ڈی پسپ،ڈپٹی مینیجر پسپ، جنرل مینیجر پی ایم۔ڈی ایف سی اور مینیجر آئی ٹی نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button