جرم و سزاسٹی

قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث200سے زائد شرپسند عناصر گرفتار۔ بلال صدیق کمیانہ

شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔سی سی پی او لاہور

لاہور(خبر نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث200سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں لاہور میں 65 سے زائد افسران واہلکاران زخمی ہوئے ہیں۔ شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ متعددگاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔اس حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف 11ایف آئی آرز درج کرائی گئی۔ تھانہ سرور روڈ میں 2، تھانہ شمالی چھاؤنی میں 1، تھانہ ریس کورس میں 3، تھانہ شادمان میں 1، تھانہ گلبرگ میں 2جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 2 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button