
حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے عام صارفین پر بجلی، چوری،مرمتی کام اور آپریشنز کابوجھ ڈال رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے۔بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ غریب اور عام آدمی کا معاشی قتل ہوگا۔ سہ ماماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگائی کی ستائی عوام سے 44 ارب کی وصول ظلم اور زیادتی کی انتہا ء ہوگی۔ بجلی 1روپے پچاس پیسے مزید مہنگی ہونے کی نوید قابل مذمت ہے۔ غلام حکمران آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہے ہیں۔ ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گیا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر اور عوام مہنگائی سے بدحال ہو چکی ہے۔مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانیت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے عام صارفین پر بجلی، چوری،مرمتی کام اور آپریشنز کابوجھ ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی مذمت کرتیہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے مہنگائی کیکوڑے عام ادمی پر برسا رہی ہے۔ حکمران،وزیر مشیر اور بروکریٹس عوام کے پیسے پر عیاشیاں کررہے ہیں اور اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں دوسر ی طرف عام آدمی کو قربانی کا بکر ا بنا کر ان کی خون پسینے کی کمائی کو ٹیکسوں کے ذریعے لوٹا جارہا ہے۔

