سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پوری دنیامیں نرسوں کی خدمات کو سراہاجارہاہے۔ پروفیسر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پرایک خصوصی پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیامیں نرسوں کی خدمات کو سراہاجارہاہے۔شعبہ صحت میں نرسنگ کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نرسوں کو میڈیکل کے شعبہ میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں مریضوں کی بہترین خدمت کررہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں نرسوں کوترقیاں دے کران کاحق دیاگیا۔پنجاب میں نرسوں کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہیں اور صوبہ میں نرسنگ کالجزکے ہاسٹلزکے معیار کو بہترکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت میں پیش پیش نرسوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button