پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی مقررہ ڈیڈ لائن سے 4مہینے پہلے انجینرنگ ورک شروع کرے گی۔ ڈاکٹر ارشاد احمد
لاہور (خبر نگار)
سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی مقررہ ڈیڈ لائن سے 4مہینے پہلے انجینرنگ ورک شروع کرنے جا رہی ہے وہ جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 200 گاؤں کے کانٹریکٹس ایوارڈ کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے 140گاؤں کے پی سی ونز منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 60گاوں کے پی سی ونز بھی آئندہ ہفتوں میں منظوری کے لیے پی ڈی ڈبلیو میں پیش کر دیے جائیں گے اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کمپنی کے سکیل 1سے 12تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی سی ون ریوائز کیا جائے گااور1سے 12تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کیس پہلے پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ اس کے علاوہ انجینیئرنگ ڈیزائن اور امپیکٹ ایولوایشن کے لیے ٹی او آرز اور تخمینہ لاگت کی بھی منظوری بھی دی گئی
کمشنر ساہیوال ،کمشنر فیصل آباد ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی آر ایم ایس سی ، کمپنی سیکرٹری اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان کی شرکت کی مزید برآں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سی ای او پنجاب میونسپل سروسز کمپنی نے پراجیکٹ کی پراگریس بارے بھی بریفنگ دی