سٹیسیاستصحت

صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفتر میں سائلین کو ریلیف دینے کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد

سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجارہا ہے،کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیںصوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی تمام افسران کو سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفتر میں سائلین کو ریلیف دینے کیلئے کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔سیکرٹری صحت کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اشرف اورڈپٹی سیکرٹری سید بختیار بھی موجود تھے۔سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کی درخواستوں پرموقع پرہی احکامات جاری کئے۔
صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہروقت حاضر ہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جائیں گے۔کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔ سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پرنمٹایاجارہاہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں تمام افسران کو سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button