چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ صفائی ستھرائی کا معیار چیک کیا گیا
سی ای او پاکستان ریلوے نے لاہور سٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 8 اور 9 کا خصوصی معائنہ کیا۔
لاہور(سپیشل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے ارشد سلام خٹک نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیشن پر موجود تھے۔سی ای او پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے سٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 8 اور 9 کا خصوصی معائنہ کیا۔ پلیٹ فارم نمبر 8 اور 9 پر سی ای او پاکستان ریلوے نے صفائی ستھرائی کا معیار چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا نظام مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ سی ای او پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں پانی بھرنے والے پوائنٹس میں پانی کا پریشر بھی چیک کیا۔ اس کے علاوہ سٹیشن پر مسافروں کو دستیاب دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے سی ای او پاکستان ریلوے کو سٹیشن پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات سمیت دیگر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریف کیا۔ اس موقع پر سی ای او پاکستان ریلوے نے محکمے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملازمین کو دل لگا کر کام کرنے کی ہدایت کی۔