جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریاں جاری

پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا،پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندعناصر کی گرفتاریوں کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے اور واقعہ کی دستیاب فوٹیجز، سی سی ٹی وی ریکارڈنگز سمیت دیگر شواہد سے شرپسندوں کی شناخت کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک کی گئی کاروائیوں میں صوبہ بھر سے گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3368 تک پہنچ گئی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا،جن میں لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19،میانوالی پولیس کی09،سیالکوٹ کی 05، گوجرانوالہ پولیس کی03 گاڑیاں،ملتان پولیس کی 04 گاڑیاں، اٹک کی 01، جھنگ01، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی 01 گاڑی،پولیس کانسٹیبلری کی 03 جبکہ 08 نجی گاڑیاں بھی شرپسند عناصر کے ہاتھوں تباہ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ا سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نجی و سرکاری املاک، گاڑیوں کو تباہ و نذر آتش،شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے جتھوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تمام شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button