تعلیمسٹی

محکمہ تعلیم سکول دو ٹوک فیصلہ کرے کہ انصاف آفٹر نون سکول چلانے ہیں یا بند کرنے ہیں۔چوہدری سرفراز

بے لگام مہنگائی کے دور میں اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے

لاہور ( خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، چوہدری رفیق ،طاہر وڑائچ، ظفر جمال ،رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سکو ل دو ٹوک فیصلہ کرنے کہ انصاف آفٹر نون سکولوں کو چلانا ہے یا پھر انہیں بند کردے کیونکہ انصاف آفٹر نون سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔اس بے لگام مہنگائی کے دور میں اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے ۔لہذا وزیر اعلی پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو نو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی فی الفور کروائیں اور انصاف آفٹر نون سکولوں کے بارے میں واضح پالیسی کا اعلان کریں کہ انہیں چلانا ہے یا بند کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button