سٹیسیاست

ہمارا واحد ایجنڈا شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ہے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ابراہیم مراد

لوگوں کو ریلیف دیا جائے ، تکلیف دینے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ نگراں وزیر بلدیات

لاہور (خبر نگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ ہمارا واحد ایجنڈا شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ہے جس میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ لوگوں کو ریلیف دیا جائے ، تکلیف دینے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ نگراں وزیر بلدیات کی زیر صدارت لاہور کے بلدیاتی امور کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ابراہیم مراد نے ہدایت کی کہ لاہورشہر کے تمام میونسپل زونز میں تجاوزات کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رکھی جائے۔ ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ایل ڈی اے ، واسا، لیسکو سمیت متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل کیا جائے اور سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھر پور آپریشن کیا جائے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کے لئے مختص جگہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات ختم کر کے انہیں اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ ریہڑی بانوں اور خوانچہ فروشوں کے لئے ہتھ ریہڑیوں کا سائز اور ڈیزائن فائنل کیا جائے۔ ریہڑی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی رجسٹریشن کے لئے قوانین کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button