جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنے والے افسران و اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ سی سی پی او لاہور

لاہور(خبر نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔پولیس نے مختلف تھانوں میں 38ایف آئی آرز کا اندراج کرتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث697بلوائیوں کوگرفتار کیا ہے۔اس حوالے سے کینٹ ڈویژن میں 19،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10،سول لا ئنز ڈویژن میں 07جبکہ صدرڈویژن میں 02مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تھانہ سرور روڈ میں 08مقدمات،تھانہ گلبرگ میں 06مقدمات،تھانہ ریس کورس میں 05مقدمات،تھا نہ شمالی چھاونی میں 04مقدما ت درج کیے گئے جبکہ تھا نہ ماڈل ٹاون،تھانہ مصطفی آباد اور تھانہ مغلپورہ میں 2,2مقدمات اور تھانہ شادمان،نصیرآباد،ڈیفنس بی،ڈیفنس سی،ہیر،چوہنگ،جنوبی چھاونی،باغبانپورہ اور مصطفی ٹاون میں 1,1مقدمہ درج کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،قومی املاک پر حملہ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنے والے افسران و اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button