سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جسٹس اکرم(ر)روڈ پر واقع آپکاکلینک پرنئے پیڈزسیکشن کا افتتاح کیا

جسٹس اکرم (ر)روڈپرواقع آپکاکلینک پر پیڈزسیکشن کے ذریعے بچوں کا مفت علاج کیاجائے گادنیامیں خدمت انسانیت سے بڑاکوئی جذبہ نہیں ہے،ہمیں بھلائی کے کام میں اپناحصہ ڈالنا چاہئے۔ ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبرنگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جسٹس اکرم(ر)روڈ پر واقع آپکاکلینک پرنئے پیڈزسیکشن کا افتتاح کیا۔اس موقع ڈاکٹرشہلاجاویداکرم،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارظفرالفرید،حافظ زوہیب طیب ودیگرموجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے معصوم بچوں میکائل اور ریان کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی۔آپکاکلینک پرمیکائل اینڈریان فاؤنڈیشن نے پیڈزسیکشن عطیہ کیاہے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ جسٹس اکرم (ر)روڈپرواقع آپکاکلینک پر پیڈزسیکشن کے ذریعے بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔حال ہی میں گھرمیں آگ بھڑکنے سے دومعصوم بچے میکائل اورریان دم گھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ بچوں کی یادمیں والدین نے آپکاکلینک پر پیڈزسیکشن کاآغازکیاہے۔اللہ تعالیٰ والدین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اورمیکائل اور ریان کواپنے والدین کا ذریعہ نجات بنائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ اللہ پاک نے انسان کو ایک دوسرے کی مدد کیلئے پیداکیاہے۔دنیامیں خدمت انسانیت سے بڑاکوئی جذبہ نہیں ہے۔ہمیں بھلائی کے کام میں اپناحصہ ڈالناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ آپکاکلینک پر سینئرڈاکٹرزمریضوں کامفت علاج کرتے ہیں۔پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفریدنے کہاکہ اللہ پاک نے میکائل اور ریان کے والدین کو خدمت انسانیت کا موقع دیاہے۔

اللہ پاک بچوں کے والدین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔میکائل اینڈریان فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کا سہارابننے کا بیڑہ اٹھایاہے۔میکائل اور ریان کے والدین نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپکاکلینک پر دکھی انسانیت کا سہارابنیں گے۔ اللہ پاک میکائل اورریان کے درجات بلندفرمائے اور ہمیں خدمت انسانیت کی توفیق عطا ء فرمائے۔میکائل اور ریان کے والدین نے آپکاکلینک پر بھلائی کا کام کرنے میں مددکرنے پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کاشکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button