جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کے لئے نئے یونیفارم اورشوز کی خریداری کیلئے فنڈز جاری

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کے6800 نئی یونیفارم کی خریداری کے لیے 03 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار روپے منظور کئے۔اینٹی رائٹ اور ایلیٹ پولیس فورسز کے جوانوں کے 03 ہزار 876 جاگرز کی خریداری کیلئے 02 کروڑ 89 لاکھ 92 ہزار روپے جاری۔

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنزکے نئے یونیفارم اور جوتوں کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب ہائی وے پٹرول، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے استعمال کیلئے نئے یونیفارم، جاگرزاور جوتوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔ پولیس فورس کی ان فیلڈ فارمیشنز کے نئے یونیفارم اور جوتوں کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر31 کروڑ 89 لاکھ 51 ہزار 715 روپے جاری کئے گئے ہیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے 12 ہزار 213 نئے یونیفارم کی خریداری کے لیے 05 کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کے 6800 نئی یونیفارم کی خریداری کے لیے 03 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار روپے منظور کئے گئے، اینٹی رائٹ فورس اور ایلیٹ پولیس فورس (EPF) کے جوانوں کے 03 ہزار 876 جاگرز جوڑوں کی خریداری کے لیے 02 کروڑ 89 لاکھ 92 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈنز اور پی سی (PC) کے جوانوں کے لئے شوز کے 02 ہزار 650 جوڑوں کی خریداری کے لیے 01 کروڑ 32 لاکھ 10 ہزار روپے کی منظوری دی،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس (EP) کے جوانوں کے لئے ڈیزرٹ شوز کی خریداری کے لیے 05 کروڑ 42 لاکھ 08 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈولفن سکواڈ کے لئے شوز کے 1475 جوڑوں کی خریداری کے لیے 01 کروڑ 37 لاکھ 61 ہزار روپے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس فورس کے لئے بوٹس کے 13 ہزار 516 جوڑوں کی خریداری کے لیے 12 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار روپے منظور کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کمپنیوں سے حاصل شدہ نئے یونیفارم اور جوتے شیڈول کے مطابق فورس کو جلد از جلد فراہم کر دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button