جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفروراشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری

سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں سپیشل آپریشنز سیل سی آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث عرصہ 14سال سے انتہائی مطلوب خطر ناک مجرم اشتہاری راشد محمود ولد محمد نذیر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان Extraditeکیا ہے۔اشتہاری راشد محمود کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد38ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشتہاری راشد محمود،دو وارداتوں میں تین شہریوں کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم پر درج مقدمات کی تفصیل ذیل ہے۔ 1۔ مقدمہ نمبر 533/2010 مورخہ 16.12.2010 بجرم 302/392 ت پ، تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں مجرم اشتہاری راشد محمود ولد محمد نذیر نے اپنے چھ ساتھی ملزمان کے ہمراہ دوران واردات بیکری کے مالک کو قتل کر دیا تھااور مقدمہ ہذا میں مجرم اشتہاری تھا۔ 2۔مقدمہ نمبر 124/2013مورخہ 09.04.2013 بجرم 302/34 ت پ تھانہ ایمن آباد میں مجرم اشتہاری راشد محمود ولد محمد نذیر نے اپنے ہمراہی 2 کس ملزمان کے ساتھ مل کر دوہرا قتل کیااور بیرون ملک سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ اشتہاری راشد محمود کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروا کر سے سعودی عرب سے پاکستان ڈی پورٹ کروایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو تندہی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button