لاہور(خبر نگار)پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے پہلے روز 30 لاکھ 35 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مظابق، اب تک بھکر میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں 2 لاکھ 56 ہزار، فیصل آباد میں 3 لاکھ 35 ہزار، لاہور میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
لیہ میں 1 لاکھ 39 ہزار، میانوالی میں 1 لاکھ 8 ہزار، ملتان میں 3 لاکھ 26 ہزار،
مظفر گڑھ میں 3 لاکھ 36 ہزار،
راجن پور میں 1 لاکھ 43 ہزار، راولپنڈی میں 2 لاکھ 16 ہزار،
رحیم یار خان میں 3 لاکھ 68 ہزار اور شیخوپورہ میں 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ایک بیان میں پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ نے کہا ہے کہ مہم کا مقصد پولیو وائرس کا خاتمہ ہے۔ مہم کا انعقاد وائرس سے متاثرہ اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ خضر افضال کا کہنا تھا کہ ان ضلاع میں پچھلے 6 ماہ میں وائرس پایا گیا ہے۔ پنجاب میں اکتوبر 2020 سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ لیکن جنوری میں لاہور سے لئے گئے پولیو ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جنھیں کامیاب مہمات کے بعد منفی کیا گیا ہے۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا تھا کہ
متحرک آبادیوں کی وجہ سے پنجاب میں پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے۔ لہذا پولیو کی روک تھام کے لئے ہر مہم میں قطرے پلانا انتہائی اہم ہے۔