کنونشن میں پنجاب میں زیر تعلیم بیرون ممالک کے طلبہ شریک ہوں گے ۔کنونشن میں 14ممالک کے سفیروں کو دعوت دی گئی ہے۔چیئر پرسن پنجاب ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی پریس بریفنگ
لاہور (خبر نگار ) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پہلا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن آج 17 مئی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہو گا۔گورنر پنجاب انجینئر میاں بلیغ الرحمن انٹرنیشنل طلبہ کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر ہوں گے ۔
کنونشن میں پنجا ب میں زیر تعلیم بیرون ممالک کے طلبہ شریک ہوں گے ۔کنونشن میں 14ممالک کے سفیروں کو دعوت دی گئی ہے۔ اس امر کا اظہار چیئر پرسن پنجاب ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انہو ں نے بتایا کہ کنونشن میں افغانستان، ایران، سری لنکا، چین، سوڈان، نیپال ،صومالیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین ،سعود ی عرب، جارڈن، فلسطین ،یمن، نائجیریا کے طلبہ وطالبات اپنے ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل پرفارمنس بھی پیش کریں گے ۔ہکنونشن میں پنجا ب کی پبلک سیکٹر اور نجی جامعا ت کے وائس چانسلرز بھی شریک ہوں گے۔ ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اعلی تعلیم کے لیے پرامن ملک ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں دہشت گردی کے افسوس ناک واقعات کی وجہ سے بیرون ممالک کے زیرتعلیم طلبہ واپس چلے گئے تھے۔ ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آکر تعلیم حاصل کریں۔ ہماری جامعات عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آرہی ہیں۔ہم اپنی جامعات میں فارنر سٹوڈنٹس کے لیے دروازے کھولنا چاہتے ہیں
انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کی آمد سے پاکستان میں ڈالرز بھی آٸیں گے۔ اس وقت پنجاب کی جامعات میں 11سو19طلبہ بیرون ممالک سے پڑھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جامعات میں طلبہ سیاست کے پیچھےسیاسی جماعتوں کا ہاتھ رہا ہے۔دنیا میں کہیں بھی طلبہ یونین کو وہاں کی سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل نہیں ہوتی۔میڈیا دنیا کو بتاۓ کہ پاکستان علم کے حصول کے لیے پرامن ملک ہے۔
پنجاب میں واٸس چانسلرز کی تقرریاں میرٹ پر ہونگیں۔ پی ایچ ای سی انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے ویزا پراسس میں سہولتیں فراہم کرے گا۔
اس موقع پر سی ای او پی ایچ ای سی ڈاکٹر منصور بلوچ ،ڈائرکٹر کوارڈینیشن ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر نعمان رائو ڈائریکٹرپی این ڈی بھی موجود تھے